رمشا خان ڈرامہ "خود پرست"میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:40

رمشا خان ڈرامہ "خود پرست"میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بہترین اداکاری اور خوبصورت اداؤں کی مالک نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان اس بار نئے روپ میں متوقع ڈرامہ "خود پرست "میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔ بگ بینگ انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ڈرامے کی ہدایات عابس رضا نے دیں ہیں، رمشا خان پہلی بارکسی ڈرامہ سیریل میں شہزاد شیخ کے ساتھ مرکزی کردار کرنے جارہی ہیں۔

"خودپرست" کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ آزاد اور کھلی ذہنیت کی مالک ہے، جبکہ اس کی شادی ایک قدامت پرست گھرانے میں کردی گئی ہے اور بہت جلد اسے اس سچ کا اندازہ ہوجاتا ہے، پہلے تو وہ یہ سب کچھ قبول کرکے اس پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، مگر بعد میں وہ ان سب کے طور طریقوں کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہے، اسے اپنی آزادی ہر قیمت پر عزیز ہے، شائد کے اس کے اسی رویے نے اس کو خود پرست بناکر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں رمشا خان (اسواء ) کا کردار عام کرداروں سے بہت مختلف ہے، جسے رمشا خان نے بہت اچھے سے نبھایا ہے، رمشان خان نے اس ڈرامے میں (اسوائ) کے روپ میں ہر اس کردار کی جھلک دکھائی ہے جو کہ خود غرض بھی ہے، خوش قسمت بھی، رومانوی بھی ہے اور جذباتی بھی ۔ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے رمشا خان کا کہنا تھا کہ اسواء میرے گزشتہ کرداروں کی طرح کوئی معصوم سا کردار نہیں ہے، وہ ایک مضبوط ، چپ چاپ سی، باغی اور خود غرض قسم کی لڑکی ہے، حقیقت میں وہ کوئی منفی کردار نہیں ہے ، لیکن جب چیزیں اس کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں تو وہ خود کے لیے کھڑے ہونے کا فیصلہ کرتی ہے، اور یہی عناصر اسے خدپرست بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ رمشا خان اس کم عرصے دوران" ماہ تمام، مریم اور وہ اک پل" جیسے میگا پروجیکٹس میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہی ہیں، انھوں نے اپنی محنت اور اسٹائل کے ذریعے کم عرصے میں ایک سنگ میل عبور کیا ہے، جبکہ وہ اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل میں ذریعے اپنی جادوئی شخصیت کے ذریعے ایک نئی لہر پیدا کرنے جارہی ہیں۔ ڈرامہ اکتوبر2018میں ARYڈیجیٹل سے نشر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 19:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :