امیتابھ بچن نے انوشکا شرما کو ان کے شوہر ویرات کوہلی کے حوالے سے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:35

امیتابھ بچن نے انوشکا شرما کو ان کے شوہر ویرات کوہلی کے حوالے سے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) بالی ووڈ سپر سٹار اور کوئز شوکون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام میں اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے شوہر ویرات کوہلی کے حوالے سے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اپنی نئی فلم سوئی دھاگہ کی تشہیر کیلئے ساتھی اداکار ورون دھون کے ہمراہ کون بنے گا کروڑ پتی میں شریک تھیں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کی جانب سے پوچھنے پر خاتون نے کہا کہ کرکٹ دیکھنے کا ٹائم نہیں جس پر امیتابھ بچن نے کہا کہ انوشکا تو دیکھتی ہیں۔انوشکا نے خاتون کو بتایا کہ ان کے شوہر کرکٹ کھیلتے ہیں، ان کو دیکھنے کیلئے ٹی وی پر کھیل بھی دیکھ لیتی ہوں جس پر امیتابھ بچن نے پوچھا کہ کیا وہ صرف ویرات کو ہی دیکھنے کیلئے کرکٹ میچ دیکھتی ہیں جس پر وہ جھینپ کر کہنے لگیں کہ نہیں ملک کیلئے بھی دیکھتی ہوں۔ انوشکا کے جواب پر امیتابھ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ میچ میں جو کچھ ہورہا ہوتا ہے وہ سب ہم بھی ٹی وی پر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 21:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :