بالی ووڈ فلم بدھائی ہوکا پہلا گانا بدھیاں تینوجاری کر دیا گیا

فلم 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:35

بالی ووڈ فلم بدھائی ہوکا پہلا گانا بدھیاں تینوجاری کر دیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کی نئی فلم بدھائی ہو کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا اس سے قبل فلم بدھائی ہو کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جسے انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو کو فلم کا پہلا گانابدھیاں تینوجاری کیا گیا ہے جس میں اداکار ایوشمن کھرانہ نظر آرہے ہیں۔گانے کے بول وایو نے لکھے ہیں جبکہ اس کو بریجیش شندیال،رومی اور جارڈن نے مل کرگایا ہے۔۔فلم کی ہیروئن سانیا ملہوترا ہیں جو اس سے قبل فلم دنگل میں کام کر چکی ہیں۔۔فلم 19اکتوبر کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 22/09/2018 - 21:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :