آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ بھی کینسر میں مبتلا

اتوار 23 ستمبر 2018 13:10

آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ بھی کینسر میں مبتلا
ممبئی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہبھی کینسر کا شکار ہو گیئں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خبر آیوشمان کی اہلیہ طاہرہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔اداکار کی اہلیہ کینسر کی شروعاتی اسٹیج پر ہیں۔ اسے اسٹیج 0 کہا جا سکتا ہے۔اپنی اسپتال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طاہرہ نے لکھا کہ یہ تصویر آپ کو پریشان کر سکتی ہے، مگر یہی ابھی کا سچ ہے۔

(جاری ہے)

مجھے بریسٹ کینسر میں ڈی سی آئی ایس( ڈکٹل کارسینوما ان سیٹو) ہوا ہے۔ اب میں انجیلینا جولی کی نصف بھارتی ور ژن بن گئی ہوں۔انہوں نے لکھا، شروعاتی اسٹیج کا بریسٹ کینسر ہونے کی بات پتہ چلی ہے اور انہوں نے میسٹکٹمی کرائی ہے۔ میسٹیکٹمی میں بریسٹ کو پوری طرح ہٹا دیا جاتا ہے۔طاہرہ کشیاپ نے کہا کہ اگر کوئی عورت سینے میں کسی طرح کا درد یا کوئی علامات محسوس کرے تو وہ فوری طور پر اس پر غور کرے اور تدارک کے لیے قدم اٹھائے، میری یہ پوسٹ بھی دوسروں کے لیے آگاہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 13:10:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :