بھارتی فلمسازکلپنا لاجمی چل بسیں

گزشتہ کئی سال سے کڈنی کے کینسر میں مبتلا تھیں ،ْ بالی وڈ کی دنیا میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی

اتوار 23 ستمبر 2018 16:11

بھارتی فلمسازکلپنا لاجمی چل بسیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) معروف فلمسازکلپنا لاجمی ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہسپتال میں اتوار کی صبح 61برس کی عمر میں چل بسیں۔وہ گزشتہ کئی سال سے کڈنی کے کینسر میں مبتلاتھیں۔کلپنا کی اچانک موت سے بالی وڈ کی دنیا میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ اداکارہ ہما قریشی نے بھی سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

کلپنا گزشتہ3ماہ سے ہسپتال میں دا خل تھیں جہاں علاج کے دوران اتوار کی صبح آخری سانس لی۔کلپنا کڈنی کے کینسر کے ساتھ پھیپھڑے کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں۔عامر خان اور سلمان خان نے کلپنا لاجمی کے علاج کے اخراجات برداشت کئے۔ واضح رہے کہ کلپنا لاجمی ہدایت کار، فلمساز اور پروڈیوسر کے علاوہ معروف قلمکار بھی تھیں۔انہوں نے ایک پل،رودالی اور چنگاری جیسی خواتین کے موضوع پر مبنی فلم بنائیں جس سے وہ اپنے مداحوں کے ذہن پر برسوں راج کرتی رہیں ۔علاوہ ازیں ٹی وی سیریل لوہیت کنارے کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 16:11:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :