جھانوی کپور نے ورون دھون اور انوشکا شرما کا سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا چیلنج جیت لیا

پیر 24 ستمبر 2018 12:32

جھانوی کپور نے ورون دھون اور انوشکا شرما کا سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا چیلنج جیت لیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کے فلم ’’ سوئی دھاگہ‘‘ کی تشہیر کے لئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا دیا گیا چیلنج جیت لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما ان دنوں فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے بالی وڈ کو سوئی دھاگہ چیلنج دیا ہے جسے اداکارہ جھانوی کپور نے بخوبی نبھاتے ہوئے جیت لیا۔

(جاری ہے)

جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر وڈیوشیئر کی جس میں انہوں نے ہدایتکار ششانک کھیتن کو سوئی دھاگہ چیلنج کے لئے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ وڈیو میں جھانوی کپور نے ایک سیکنڈ میں سوئی میں دھاگہ ڈال کر دکھایا اورفلم ’’لوراتری‘‘ کے اداکاروں ورینہ حسین اور ایوش شرما کو یہ چیلنج دیدیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان، شاہ رخ خان اور اکشے کمار یہ چیلنج پورا کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 12:32:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :