گلوکار طیب ارشمان نے اپنے گانے ’’بے قدرا‘‘ کا ویڈیو بھارتی ماڈل کیساتھ دبئی میں شوٹ کرلیا

پیر 24 ستمبر 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) گلوکار طیب ارشمان نے اپنے گانے ’’بے قدرا‘‘ کا ویڈیو بھارتی ماڈل کیساتھ دبئی میں شوٹ کرلیا جس کے ڈائریکٹر ایاز سونو ،شاعر اے ایم فنکار اور ویڈیو ڈائریکٹر سلیم خان ہیں۔طیب ارشمان نے بتایا کہ یہ میرا تیسرا ویڈیو ہے جس کو معروف ٹی سیریزآڈیو کمپنی پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موسیقی میرا جنون ہے جس کے بغیر خود کو نامکمل سمجھتا ہوں۔دبئی میں ہونیوالے میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرتا رہتا ہوں جبکہ رائیلٹی میوزک ٹی وی شو ’’وائس آف ڈیزٹ‘‘ میں جج کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی کے علاوہ یوکے، امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی پرفارم کرچکا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ ’’بے قدرا‘‘ سے پہلے دو گانوں کے شاعر آصف منیر اور میوزک ایاز سونو ہی نے دیا ہے ۔ طیب ارشمان نے بتایا کہ بہت جلد پاکستان آرہے ہیں جہاں وہ مزید نئے گانے ریکارڈ کرینگے۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 13:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :