کم مگر معیاری کام کرنے کی قائل ہوں، سا نیا ملہوترا

پیر 24 ستمبر 2018 13:14

کم مگر معیاری کام کرنے کی قائل ہوں، سا نیا ملہوترا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بھارتی اداکارہسا نیا ملہوترا کا کہنا ہے کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنے کی قائل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ’’دنگل‘‘ سے پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ سا نیا ملہوترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم’’دنگل‘‘ کے بعد ان کے زندگی اور سوچ میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اداکار عامر خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ کم مگر اچھا کام کرنے کے فارمولے پر یقین رکھتی ہیںاور یہ ان کے کیر یئر کے لئے موثر ثابت ہوگا۔

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا اور زیادہ شہرت کی شوقین نہیں ہیں وہ دبائو کے بغیر کام زیادہ اچھے طریقے سے کر سکتی ہیں اور ان کا اصل ڈر کام کا غلط انتخاب ہے اس لئے وہ کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے سکرپٹ ضرور غور کرتی ہیں۔اداکارہ سا نیا ملہوترا فلم ’’پٹاخا‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ،فلم 28 ستمبرکو ریلیز کے جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 13:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :