شائقین میرے لئے فیملی کی طرح ہیں، روہت شیٹھی

پیر 24 ستمبر 2018 13:19

شائقین میرے لئے فیملی کی طرح ہیں، روہت شیٹھی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے ہدایتکارروہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے شائقین فیملی کی طرح ہیں ۔ ہدایتکارروہت شیٹھی نے’’جاگرن سنیما‘‘ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے شائقین فیملی کی طرح ہیں ،جب بھی وہ کوئی فلم بناتے ہیں تو ان کا مقصد ہوتا ہے کہ شائقین لطف اندوز ہوں ، ان کے کام کو سراہیں اور جب ایسا نہیں ہوتا تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم پیسے کے لئے نہیں بلکہ شائقین کو خوش کرنے کے لئے بناتے ہیں ۔ کسی کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر کبھی بھی بائیو پک فلم بنائیں گے تو اس کے لئے ان کا انتخاب مرا ٹھی جنگجو ’’چتر پتی شیوجی مہاراج‘‘ ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 13:19:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :