رنبیر کپور کی افسردہ دکھائی دینے والی نئی تصویر وائرل

پیر 24 ستمبر 2018 13:54

رنبیر کپور کی افسردہ دکھائی دینے والی نئی تصویر وائرل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی تصویر سامنے آئی ہیں جس میں وہ کافی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور کی یہ تصاویرکپور خاندان کے’’ راج کپور‘‘ سٹوڈیوز آمد پر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے والد رشی کپور اور چچا رندھیر کپور بھی موجود تھے۔رنبیر سمیت پورا کپور خاندان راج کپور اسٹوڈیوز میں ہونے والی آتشزدگی اور اسے فروخت کرنے کے فیصلے پر افسردہ ہے۔رنبیر حال ہی میں بلغاریہ سے اپنی فلم ’’ براہمسترا‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرکے واپس ممبئی پہنچے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 13:54:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :