فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا 3 روز میں 23.26 کروڑ کا بزنس

پیر 24 ستمبر 2018 14:17

فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا 3 روز میں 23.26 کروڑ کا بزنس
ْممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ نے باکس آفس پر ریلیز کے 3 روز میں 23.26 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ 21 سمتبر کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز 6 کروڑ 76 لاکھ، دوسرے روز 7 کروڑ 96 لاکھ، تیسرے روز 8کروڑ 54 لاکھ اور مجموعی طور پر 23کروڑ 26لاکھ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس کی کہانی ملک میں بجلی کے بحران اور اضافی بلوں پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 14:17:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :