الحمراء میں ایک ہی پروڈیوسر کے ڈرامے کرنے پر دیگر پروڈیوسروں کا احتجاج

کئی سالوں سے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں مگر انتظامیہ ایک ہی پروڈیوسر کو ڈرامے کرنے کے پروانے جاری کر رہی ہے سفارشی اور با اثر لوگ چور راستوں سے مسلسل الحمراء میں ڈرامے پروڈیوسر کررہے ہیں ،وزیر اعلیٰ ، وزیر اطلاعات و ثقافت نوٹس لیں

پیر 24 ستمبر 2018 21:05

الحمراء میں ایک ہی پروڈیوسر کے ڈرامے کرنے پر دیگر پروڈیوسروں کا احتجاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) الحمراء میں ایک ہی پروڈیوسر کے ڈرامے کرنے پر دیگر پروڈیوسروںنے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات و ثقافت سے نوٹس لیکر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔ پروڈیوسروںنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے 5،5سال سے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں مگر الحمراء انتظامیہ کی جانب سے نام نہاد ڈرامہ پروڈیوسر صابر گاگا کو مسلسل ڈرامہ کرنے کے پروانے جاری کیے جا رہے ہیں جو ہم سب کی حق تلفی ہے اس حوالے سے تمام معاملات انتظامیہ کے علم میں لا چکے ہیں مگر کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ہم لوگوں کی کوئی سفارش نہیں مگر سفارشی اور با اثر لوگ چور راستوں سے مسلسل الحمراء میں ڈرامے پروڈیوسر کررہے ہیں جس کی واضح مثال ڈرامہ پروڈیوسر صابر گاگا ہیں جو اتنے با اثر بن چکے ہیں کہ اسٹیج منیجر بھی اس سے خوفزدہ رہتے ہیںکہ کہیں وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر یا چیئرمین کو ہماری شکایت نہ لگا دے ۔

(جاری ہے)

پروڈیوسروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کرائیں کیونکہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے تمام معاملات سے بے خبر رکھا جا رہا ہے ہماری ان سے اپیل ہے کہ وہ میرٹ کے مطابق ڈرامہ پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دیں اور الحمراء میں ہونے والے غیر قانونی تاریخوں کی خرید و فروخت کی بھی انکوائری کروائیں۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 21:05:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :