فلم ’’اندھا دھند‘‘ کے لئے مختلف لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت دلچسپ رہا، تبو

منگل 25 ستمبر 2018 12:14

فلم ’’اندھا دھند‘‘ کے لئے مختلف لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت دلچسپ رہا، تبو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ تبوکاکہنا ہے کہ فلم ’’اندھا دھند‘‘ میں مختلف سوچ کے حامل لوگوں کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے نہایت دلچسپ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے فلم ’’اندھا دھند‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار ایوشمان کھرانہ کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کر رہی تھیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت دلچسپ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’اندھا دھند‘‘ کے ہدایتکار سری رام راگھون کی کام کے حوالے سے ذہنی ہم آہنگی کو دیکھتے ہوئے وہ یہ فلم کرنے پر رضامند ہوئی تھیں۔

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 12:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :