فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کا نیا گانا ’’دھوم دھڑکا‘‘ریلیز

منگل 25 ستمبر 2018 13:33

فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کا نیا گانا ’’دھوم دھڑکا‘‘ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کا تیسرا گانا ’’دھوم دھڑکا‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کے 2گانوں ’’تیرے لئے ‘‘ اور بھرے بازار‘‘ کے بعد اب تیسرا گانا ’’دھوم دھڑکا‘‘ بھی ریلیزکر دیا گیا ہے جسے گلوکار شاہد مالیا اور انترا مترا نے گایا، اس کے بول جاوید اختر نے لکھے اور منان شاہ نے اسے کمپوز کیا ہے، شادیوں کے لئے گایا گیا یہ گانا اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا پر فلمایا گیا ہے۔ فلم رواں سال 19اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 13:33:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :