ْمشہور فیشن برانڈ ’’ورساک‘‘کا 2 بلین ڈالر میں امریکی برانڈ ’’مائیکل کورس‘‘ کی خریداری کا فیصلہ

بدھ 26 ستمبر 2018 12:29

میلان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) اٹلی کا مشہور عالم فیشن برانڈ ’’ورساک‘‘ امریکی برانڈ ’’مائیکل کورس‘‘(ایم کی) کو 2 بلین ڈالر میں خریدے گا۔

(جاری ہے)

ورساک جس کی بنیاد 1978 میں گیانی ورساک نے میلان میںرکھی تھی،اکیس سال قبل ورساک کے قتل کے بعد ان کا کاروبار ان کے خاندان والے چلا رہے ہیں کے مطابق ورساک بزنس ایمپائر نے ہائی اینڈ فیشن برانڈ ’’مائیکل کورس‘‘ کو 2 بلین ڈالر(1.5بلین پائونڈ) میں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سودے کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں ۔مائیکل کورس جو اپنے چمڑے سے بنے ہینڈ بیگز کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے نے گذشتہ سال بیگز اور جوتا ساز فیشن برانڈ ’’جمی چو‘‘کو 1.35بلین ڈالر میں خریدا تھا۔ورساک کے کاروبار پر 80 فیصد ورساک کے خاندان کا قبضہ ہے جبکہ اس کی 20 فیصد ملکیت پرائیویٹ ایکویٹی فرم’بلیک سٹون ہولڈینگز‘کے پاس ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:29:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :