فلم ’’رن بھومی ‘‘ میں جھانوی کپور کوکاسٹ کرنے کا امکان

بدھ 26 ستمبر 2018 12:41

فلم ’’رن بھومی ‘‘ میں جھانوی کپور کوکاسٹ کرنے کا امکان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’رن بھومی ‘‘ میں اداکار ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ جھانوی کپور کے کام کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی نئی فلم میں اداکار ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے لیکن عالیہ بھٹ کے مصروف شیڈول کے باعث اداکارہ جھانوی کپور کے کام کرنے کے زیادہ امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ جھانوی کپور نئی فلم ’’تخت‘‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:41:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :