بطور اداکار میںاپنے آپ کو بہتر محسوس کرتا ہوں،سیف علی خان

بدھ 26 ستمبر 2018 12:56

بطور اداکار میںاپنے آپ کو بہتر محسوس کرتا ہوں،سیف علی خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکار اپنے آپ کو بہتر محسوس کرتے ہیں اور اپنے آپ کو رومانوی اداکار کی حد تک محدود کرنے کے قائل نہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکار جو کہ ان دنوں فلم ’’بازار ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو بطور اداکار زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اداکاری کو کاروبار نہیں سمجھتے ہیں بلکہ وہ اپنے آپ کو ہر روز اداکار کے طور پر نکھارنا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف موضوعات پر فلمیں کرنا زیادہ پسند ہیں۔ فلم ’’شیف‘‘ ’’قلقندی‘‘ اور ’’رنگون‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو رومانوی اداکار تک محدود کرنے کے قائل نہیں ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:56:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :