میں شائقین کی پسند کا خیال رکھتا ہوں،وورن دھون

بدھ 26 ستمبر 2018 12:56

میں شائقین کی پسند کا خیال رکھتا ہوں،وورن دھون
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے ا داکار وورن دھون کا کہنا ہے کہ وہ شائقین کی پسند کا خیال رکھتے ہیں ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکاروورن دھون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی پسند اور خیالات کا احتام کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شائقین کے معیار پر پورا اترنے کے قائل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی نمائش اور اپنے مداحوںکاردعمل دیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری نے پچھلے دس سالوں میں فلم اور ہیروازم کا معیار بدل اور حقیقت پر مبنی فلمیں بناکر لوگوں کی سوچ کو مثبت انداز میں بدل دیا ہے۔ اداکار وورن دھون فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘ میں اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم 12اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:56:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :