بھارتی ہاکی ٹیم امیتابھ بچن کے کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ میں شرکت کرے گی

بدھ 26 ستمبر 2018 12:56

بھارتی ہاکی ٹیم امیتابھ بچن کے کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ میں شرکت کرے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن کے کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ میں بھارتی ہاکی ٹیم شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ٹوئٹر میں بھارتی ہاکی ٹیم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کا اپنیکوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کے لئے خوش آمدید کہا ہے اور ان کی ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے لئے حوصلہ افزائی بھی کی جو کہ رواں سال اڑیسہ میں منعقد کیا جائے گا ۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں اداکار عامر خان کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم 7نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:56:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :