ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے‘ عابدہ پروین

بدھ 26 ستمبر 2018 13:03

ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے‘ عابدہ پروین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 13:03:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :