فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ 5 روز میں صرف 29.33کروڑ روپے کما سکی

بدھ 26 ستمبر 2018 14:33

فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ 5 روز میں صرف 29.33کروڑ روپے کما سکی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ ریلیزکے 5روز میں صرف 29.33کروڑ روپے کما سکی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ 21 ستمبر کو ریلیزکی گئی جس میں اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے،فلم شائقین کی بھرپور توجہ حاصل نہیں کر سکی ہے اور ریلیز کے 5 روز بعد صرف 29کروڑ 33 لاکھ روپے ہی کما سکی ہے، فلم کی کہانی بجلی کے بحران اور اضافی بل آنے پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 14:33:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :