میرے دو ہی اصول ہیں ، سیف علی خان کی فلم بازار کا پوسٹر جاری

بدھ 26 ستمبر 2018 17:15

میرے دو ہی اصول ہیں ، سیف علی خان کی فلم بازار کا پوسٹر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی آنے والی فلم بازار کے پوسٹر نے تو سب کی توجہ پہلے ہی کھینچ لی تھی اور اب اس کا شاندار ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان کے علاوہ روہن مہرا، اداکارہ چتران گدا سنگھ اور رادھیکا آپٹے شامل ہیں۔فلم کی کہانی 'شکن کوٹھاری' یعنی سیف علی خان کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک کاروباری شخص دکھایا گیا ہے، جس کا مقصد جلد از جلد کسی بھی طرح سے پیسہ کمانا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان بزنس میں بھارت کے نامور کاروباری شخصیات کو پیچھے چھوڑ کر گیم چینجر ثابت ہونا چاہتے ہیں۔سیف علی خان کے ڈائیلاگز نے بھی فلم بینوں کو متاثر کیا، خاص کر یہ ڈائیلاگ کہ یاد رکھنا ! میرے دو ہی رولز ہیں: پہلا یہ کہ میرا پیسہ کبھی کھونا نہیں اور دوسرا یہ کہ رول نمبر 1 کبھی بھولنا نہیں۔اس فلم میں روہن مہرا، رضوان احمد کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کا خواب بھی شکن کوٹھاری کے نقش قدم پر چلنا ہے۔یہ فلم روہن مہرا کی ڈیبیو فلم ہے جس میں وہ رادھیکا آپٹے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 17:15:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :