امریکا،بریٹ کیوانا کی جج نامزدگی پر احتجاج، اداکارہ گرفتار

جمعہ 5 اکتوبر 2018 15:40

امریکا،بریٹ کیوانا کی جج نامزدگی پر احتجاج، اداکارہ گرفتار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) امریکا میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لیے بریٹ کیوانا کی نامزدگی کے معاملے پر سینیٹ میں ووٹنگ کل ہوگی ، کیوانا کے خلاف واشنگٹن میں کیے جانے والے احتجاجی مظاہرہ میں پولیس نے اداکارہ ایمی شمر سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے لیے نامزد جج بریٹ کیوانا کے خلاف ماضی میں خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات ہیں اور بطور سپریم کورٹ جج ان کی نامزدگی پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

حکمراں ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ سے ان کی نامزدگی کی توثیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں حتمی ووٹنگ ہفتے کو ہوگی۔واشنگٹن میں سپریم کورٹ کے باہر ہزاروں افراد نے کیوانا کے خلاف مظاہرہ کیا ، مظاہرین سینیٹ آفس بلڈنگ میں داخل ہوئے ، پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا جن میں اداکارہ ایمی شمر بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 15:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :