ابھیشیک بچن نے دوبارہ فٹ بال کھیلنا شروع کر دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 11:30

ابھیشیک بچن نے دوبارہ فٹ بال کھیلنا شروع کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے دوبارہ فٹ بال کھیلنا شروع کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن کو کھیلوں سے بہت لگائو ہے اور وہ کھلاڑیوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ چیرٹی فٹ بال میچز بھی منعقد کرواتے ہیں، ابھیشیک بچن فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے پھسل گئے اور چوٹ آ گئی جس کے باعث وہ فٹ بال نہیں کھیل پا رہے تھے لیکن اب انہوں نے دوبارہ فٹ بال کھیلنا شروع کر دیا ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار اپنی اہلیہ یاشوریہ رائے بچن کے ہمراہ نئی فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے جس کی عکس بندی آئندہ سال شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 11:30:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :