کبھی نہیں سوچا تھا میں ایک کامیاب اداکار بنوں گا، نوازالدین صدیقی

پیر 15 اکتوبر 2018 12:02

کبھی نہیں سوچا تھا میں ایک کامیاب اداکار بنوں گا، نوازالدین صدیقی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک کامیاب اداکار یا سٹار بنیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے تھیٹر کی پڑھائی کی تو کبھی ان کے ذہن میں کامیاب اداکار یا سٹار کی سوچ نہیں آئی تھی، اس وقت وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ کس حد تک کرداروں کو نبھانا چاہتے ہیں اور اب انہیں امید ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کرداروں کی گہرائی تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماراستاد بتاتے تھے کہ ہر انسان کے اندر متعددکردار ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ ہم ان کرداروں کو کیسے بہترین انداز سے اداکاری کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 12:02:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :