شاہ رخ خان کی پروڈکشن ویب سیریز ’’ بارڈ آف بلڈ‘‘کی عکسبندی لہہ میں شروع

پیر 15 اکتوبر 2018 12:02

شاہ رخ خان کی پروڈکشن ویب سیریز ’’ بارڈ آف بلڈ‘‘کی عکسبندی لہہ میں شروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز ’’ بارڈ آف بلڈ‘‘ کی عکسبندی لیہہ میں شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’’ بارڈ آف بلڈ‘‘ کی عکسبندی شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروڈکشن ہائوس ریڈ چلیز کا سب سے اہم پراجیکٹ ہے۔ سیریز میں اداکار عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ عمران ہاشمی کی پہلی ویب سیریز ہو گی جو بلال صدیقی کی کتاب ’’ بارڈ آف بلڈ‘‘ بھارتی برصغیر کے پس منظر پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 12:02:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :