کنگنا رناوت کی خراب صحت کے باوجود فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کی عکسبندی مکمل

پیر 15 اکتوبر 2018 12:02

کنگنا رناوت کی خراب صحت کے باوجود فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کی عکسبندی مکمل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے خراب صحت کے باوجود فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کی عکسبندی کے دوران اداکار سونو سود اور سواتی سیموال کے فلم چھوڑنے جیسے مختلف تنازعات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کاسٹ کے 2کرداروں کی تبدیلی کے ساتھ فلم کے چند مناظر کی عکسبندی دوبارہ کی گئی جس میں چند گانے اور ایکشن مناظر شامل تھی جو 45روزہ شیڈول پر مبنی تھے اور اس دوران خراب صحت کے باوجود کنگنا رناوت نے فلم کی عکسبندی مکمل کر لی۔ فلم آئندہ سال 25جنوری کو مکمل کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 12:02:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :