سلمان خان اور کترینہ کیف کی فوج کی نگرانی میں متحدہ عرب امارات کی سرحدی چوکی پرفلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی

پیر 15 اکتوبر 2018 12:02

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فوج کی نگرانی میں متحدہ عرب امارات کی سرحدی چوکی پرفلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے فلم ’’بھارت‘‘ کے اہم مناظر کی عکسبندی متحدہ عرب امارات کی مزاید سرحدی پوسٹ پرکی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ٹیم کے ہمراہ ان دنوں ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے مزاید بارڈر پوسٹ پر ابوظہبی فوج کی سخت نگرانی میں فلم کے اہم مناظر کی عکسبندی مکمل کروائی۔ فلم میںاداکارسلمان خان اور کترینہ کیف سمیت اداکارہ دیشا پتانی، سنی گروور بھی شامل ہیں جبکہ فلم میں ورون دھون مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 12:02:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :