سلینا گومز ذہنی دبائو کے باعث ہسپتال منتقل

پیر 15 اکتوبر 2018 14:15

سلینا گومز ذہنی دبائو کے باعث ہسپتال منتقل
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) امریکی پاپ نوجوان گلوکارہ سلینا گومز کو ذہنی دبائوکے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلینا گومز طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انہیں شدید صدمے کے باعث ہسپتال داخل کیاگیاہے۔سیلینا کو اس سے قبل بھی بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کیاجاچکاہے۔ امریکی کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے سلینا کی زہنی کیفیت کا ذمہ دار خود کو قرار دیا ہے ان کو سلینا کے بارے سن کر روتے ہوئے بھی دیکھا جا چکا ہے۔جسٹن نے حال ہی میں ایک ماڈل سے منگنی کی ہے۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:15:14