سشمتا سین نے ممبئی ٹائمز فیشن ویک 2018میں ریمپ پر واک کر کے سب کے دل جیت لئے

پیر 15 اکتوبر 2018 14:15

سشمتا سین نے ممبئی ٹائمز فیشن ویک 2018میں ریمپ پر واک کر کے سب کے دل جیت لئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سشمتا سین نے ممبئی ٹائمز فیشن ویک 2018میں ریمپ پر واک کر کے سب کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سشمتا سین نے حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے تین روزہ’’ ممبئی ٹائمز فیشن ویک ‘‘میں فیشن ڈیزائنر نیتا لولیا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا، سشمتا نے ہلکے میک اپ کے ساتھ آئیوری وائٹ رنگ کا گائون اور ہیرے کے زیورات پہن رکھے تھے۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :