کرن جوہر کے ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 6کا نیا پرومو جاری، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کا تذکرہ

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کے ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 6کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا جس میں ادکارہ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ رنبیر کپور کے متعلق بات کرتی ہوئی دکھائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کے 21اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی وی ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 6کا نئے پرومو میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کو بطور مہمان اداکار استقبال کیا گیا جس میں کرن جوہر کہتے ہیں کہ میں نے دیپیکا سے وعدہ کیا تھا کہ میں ہاتھی کے متعلق بات کروں گا جس میں رنبیر کپور کا ہاتھی کے حوالے سے تذکرہ کیا گیا البتہ کرن جوہر نے رنبیر کا ذکر کیا تو دیپیکا کا کہنا تھا کہ یہ ذکر نہ کریں اور بات چیت کو ناپسندیدہ نہ بنائیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :