نصرت فتح علی خاں (مرحوم)کی سالگرہ کے موقع پرآرٹ کونسل میںتقریب کا انعقاد

منگل 16 اکتوبر 2018 00:05

نصرت فتح علی خاں (مرحوم)کی سالگرہ کے موقع پرآرٹ کونسل میںتقریب کا انعقاد
فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل اور صوفی ازم کے اشتراک سے عالمی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خاں (مرحوم)کی سالگرہ کے موقع پر تقریب آرٹ کونسل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں وارث عزیز تھے جبکہ سائیں جعفر حسین،عباد علی عباد،ساجد علی راحت،حاجی تنویر اکبر،محمد جمیل بوبی اوردیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے نے قوال نصرت فتح علی خاں کی زبردست خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نصرت فتح علی نے اپنی قوالیوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ فیصل آباد کانام دنیا بھر میں روشن کیا جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 00:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :