آلوک ناتھ کی ’ریپ’ الزامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

ونتا نندا کے بعد مزید دو اداکارائوں نے 62سالہ اداکار پر ریپ اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے

منگل 16 اکتوبر 2018 12:04

آلوک ناتھ کی ’ریپ’ الزامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بولی وڈ فلموں اور ہندی ڈراموں کے معروف اداکار آلوک ناتھ پر رواں ماہ 9 اکتوبر کو کھاری، پروڈیوسر اور ہدایت کار ونتا نندا نے ‘ریپ’ کا الزام عائد کیا تھا۔ونتا نندا کا دعویٰ تھا کہ 90 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے ’تارا‘ کی شوٹنگ کے دوران آلوک ناتھ نے انہیں ‘ریپ’ کا نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی ونتا نندا نے آلوک ناتھ پر اسی ڈرامے کی اداکارہ نونین نشان کو بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔وننتا نندا کے بعد 11 اکتوبر کو مزید 2 اداکاراؤں نے بھی 62 سالہ اداکار پر ‘ریپ’ اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔’اینگری انڈین گوڈس‘ اور پیج تھری‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ سندھیا مردل نے الزام عائد کیا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں آلوک ناتھ نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ آلوک ناتھ نے انہیں شوٹنگ ٹیم کے سامنے بھی ہراساں کیا، یہاں تک کہ انہوں نے ان کے کمرے، ڈریسنگ روم اور باتھ روم میں گھس کر ان کے ساتھ نازیبا حرکتیں کیں، تاہم انہیں ہر بار ٹیم کے کسی نہ کسی شخص نے بچایا۔سندھیا مردل کے علاوہ اداکارہ دپیکا امین نے بھی ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔دپیکا امین کے مطابق آلوک ناتھ کے حوالے سے ہر کوئی جانتا تھا کہ وہ شراب پی کر خواتین کا استحصال کرنے کے عادی ہیں، تاہم ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا تھا۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 12:04:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :