سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ میکسیکو میں منائی

ْسنی لیون نے پورا دن شوہر اور بیٹی کے ہمراہ ساحلی علاقے میں گزارا اور خوبصورت سیلفیاں لیں بولڈ مناظر فلم بند کرانے کے لیے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا

منگل 16 اکتوبر 2018 12:08

سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ میکسیکو میں منائی
میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور کی تیسری سالگرہ شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ میکسیکو میں منائی اور ایک خوبصورت پیغام جاری کیا جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا۔بالی ووڈ میں بولڈ مناظر فلم بند کرانے کے لیے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا۔

نشا کور تین سال کی ہوگئی ہے اور اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے سنی لیون اور ڈینیئل ویبر نے میکسیکو کے خوبصورت سیاحتی مقام کو منتخب کیا۔سنی لیون نے پورا دن اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ ساحلی علاقے میں گزارا اور خوبصورت سیلفیاں لیں۔ سنی لیون نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے تعریف و توصیف کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

صارفین نے نشا کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سنی لیون نے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے خوبصورت پری کو تیسری سالگرہ مبارک ہو، میری بیٹی تم میری روشنی ہو اور میرے آسمان کو روشن کیے رکھتی ہو جب وہ تاریک ہونے لگتا ہے، تم کبھی نہیں جان سکتیں میں تم سے کتنا پیار کرتی ہوں، مجھ سے میری روشنی کو کبھی دور نہیں کرنا۔سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر نے گزشتہ برس جولائی میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر لاتور کے یتیم خانے سے 21 ماہ کی بچی کو گود لیا تھا۔ سنی لیون نے بچی کا نام نشا کور ویبر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 12:08:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :