لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم 22اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی

منگل 16 اکتوبر 2018 12:58

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم 22اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم 22اکتوبر کو 41برس کی ہوجائیں گی۔ اداکارہ ریشم نے اپنی فنی زندگی کا آغا ز پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کیا اور بعدازاں وہ فلم انڈسٹری میں آگئیں جہاں انہوںنے بے شمارفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ریشم آج بھی ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کررہی ہیں ۔وہ اپنی 41ویں سالگرہ کا کیک اپنی فیملی اور اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ کاٹیں گی ۔ سالگرہ کی تقریب میں انکے دیرینہ دوست بھی شرکت کریں گے ۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 12:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :