ڈریم گرل ہیما مالنی کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی

منگل 16 اکتوبر 2018 13:15

ڈریم گرل ہیما مالنی کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ، ہدایت کارہ، پروڈیوسر، مصنف، سیاست دان، ڈریم گرل ہیما مالنی نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہیما مالنی 16اکتوبر 1948ء میں تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں جنہیں بالی وڈ کی فلم انڈسٹری میں ’’ڈریم گرل ‘‘کے خطاب سے نوازا گیا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 150سے زائد فلمیں کیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز 1963ء میں تامل فلم سے کیا جس کے بعد انہوں نے 1968ء میں ہندی فلم ’’سپنوں کا سوداگر‘‘ میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا، انہوں نے سب سے زیادہ اپنے شوہر و اداکار دھرمیندر، راجیش کھنہ اور دیو آنند کے ساتھ کام کیا، انہیں 1999ء میں اداکار اور بی جے پی کے امیدوار ونود کھنہ کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لیا جس کے بعد انہوں نے 2003ء سے 2009ء تک پالیمنٹ کی رکن کے طور پر ایوان بالا کے لئے خدمات انجام دیں، ان کی معروف فلموں میں نصیب، شعلے، دل لگی، جگنو، آزاد، پریم نگر، اندھا قانون، درد، بندش اور دیگر شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 13:15:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :