کامیاب فلم بنانے کا کوئی یقینی فارمولا نہیں ہے، ارجن کپور

منگل 16 اکتوبر 2018 13:15

کامیاب فلم بنانے کا کوئی یقینی فارمولا نہیں ہے، ارجن کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ کامیاب فلم بنانے کا کوئی یقینی فارمولا نہیں ہے اسی طرح سیکوئل فلموں کی کامیابی کا دعوی کرنا بھی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ سیکوئل فلموں کی کامیابی کا دعوی کرنا مشکل ہے کیونکہ آج کے شائقین باشعور ہو گئے ہیں، لوگ سینما صرف کسی فلم کا سیکوئل دیکھنے نہیں آتے بلکہ وہ یہ دیکھنے آتے ہیں کہ فلم میں منفرد اور نیا کیا ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ اگر کوئی فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس کا سیکوئل بھی ضرور کامیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ کامیاب فلم بنانے کا کوئی یقینی فارمولا نہیں ہے، لوگ فلم ’’نمستے لندن‘‘ کی سیکوئل فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کا میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے کیونکہ میں اور پرینیتی چوپڑا اس فلم میں ایک منفرد انداز میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 13:15:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :