پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریب یقیناً منفرد ہوگی، پرینیتی چوپڑا

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی کی تقریب یقیناً منفرد اور یادگار ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اس سوال کہ وہ پریانکا چوپڑا کی شادی میں کیا پہنیں گی، کے جواب میں کہا کہ اس کے متعلق انھوں نے پریانکا کی منگنی کے بعد سے ہی سوچنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی شادی کی تقریب پرتکلف اور عظیم الشان شادی ہوگی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ شادی ایک محدود نجی تقریب ہو گی کیونکہ دونوں بہت زیادہ مذہب پرست اور خاندان کے جھرمٹ میں رہنے پر یقین رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 14:40:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :