لولیا ونٹر کی پہلی ہندی فلم ’’رادھاکیوں گوری، میں کیوں کالا‘‘ کی پہلی جھلک جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 14:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) رومانیئن گلوکارہ و ٹی وی شخصیت لولیا ونٹر کی پہلی ہندی فلم ’’رادھاکیوں گوری، میں کیوں کالا‘‘ کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رومانیہ کی لولیا ونٹر نے ہدایت کار پریم سونی کی فلم ’’رادھاکیوں گوری، میں کیوں کالا‘‘ کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری ہونے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایسی فلم کا حصہ بنی ہیں جس میں معاشرے کے لئے ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے، امید ہے کہ اس سفر میں آپ سب ہمارے ساتھ ہوں گے۔ پوسٹر میں لولیا ونٹر نے مالٹے اور پیلے رنگ کی ساڑھی، گلاب کا ہار پہنا ہوا ہے، فلم میں اداکار جمی شیر گل بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 14:40:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :