سپرسٹارزکی چوائس بھی سپر سٹار‘میگھا نے طافو فیملی کی باقاعدہ شاگردی اختیار کرلی‘جلد گانا ریکارڈ کروائینگی‘میوزک طارق طافو ترتیب دینگے

منگل 16 اکتوبر 2018 15:29

سپرسٹارزکی چوائس بھی سپر سٹار‘میگھا نے طافو فیملی کی باقاعدہ شاگردی اختیار کرلی‘جلد گانا ریکارڈ کروائینگی‘میوزک طارق طافو ترتیب دینگے
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) سپرسٹارز کی چوئس بھی سپرسٹار،اسٹیج کی معروف قتالہ فلمسٹار میگھا نے بھی طافو فیملی کی باقاعدہ شاگردی اختیار کرلی،جلد ان کی کمپوزیشن میں نیا گانا ریکارڈ کروائینگی جس کا میوزک طارق طافو ترتیب دینگے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران طارق طافو نے بتایاکہ فلمسٹار میگھا نے ان کے گھر آکر باقاعدہ طافو خان کی شاگردی اختیار کی ہے اور اب جلد ہم میگھا کا ایک سپرہٹ سونگ ریکارڈ کرینگے جس کا میوزک میں دوں گا اور انشا ء للہ یہ ایک سپر ہٹ سونگ ہوگا ایک سوال کے جواب میں طارق طافو نے کہاکہ میگھا نے جس طرح اسٹیج کی دنیا میں اپنا نام بنایا ہے اب انشا ء اللہ وہ گلوکاری کے میدان میں بھی ایسے ہی چوکے چھکے ماریں گی انہوں نے کہاکہ جو بھی طافو فیملی سے جڑا ہے اس کے فن کو پوری دنیا نے مانا ہے اور اب میگھا نے اپنی گلوکاری کے آغاز میں ہی طافو صاحب کی شاگردی اختیار کرکے بہت اچھا قدم اٹھا یا ہے طارق طافو نے مذید کہاکہ میگھا نے میوزک کلاسز لینی شروع کردی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ بہت کم وقت میں میگھا اپنامقصد حاصل کر لیں گی۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 15:29:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :