صفدر ماہی نے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا

منگل 16 اکتوبر 2018 15:29

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) معروف صوفی گلوکار صفدر ماہی نے اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔آن لائن کے مطابق ان دنوں وہ کلک سٹوڈیومیں اپنے نئے ٹریکس کی ریکارڈنگ کا آغاز کرچکے ہیں جن کا میوزک استاد قادرعلی شگن تیار کررہے ہیں ایک ملاقات کے دوران صفدر ماہی نے بتایاکہ وہ اپنی کچھ مصروفیات کی بنا پرایک عرصہ سے میوزک سے دور رہے ہیں اس دوران پرستاروں کی طرف سے نئے گانوں کی فرمائشیں آتی رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنا نیاالبم ریکارڈکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہاکہ ان دنوں اس البم کے آڈیو ٹریکس تیار کیئے جارہے ہیں جن کا میوزک استاد قادرعلی شگن تیار کررہے ہیں اور اسے عامر سمیع خان ریکارڈ کرینگے۔

(جاری ہے)

اس البم کی شاعری معروف شاعر ملک آصف شہزاد اور انہوں نے خود لکھی ہے ۔صفدر ماہی نے کہاکہ ان کے اس نئے البم میں صوفی سونگز کے ساتھ ساتھ فوک گیت اور بھنگڑے بھی شامل کیئے جائینگے جو ان کے پرستاروں کی فرمائش پر تیار کیئے جارہے ہیں۔صفدر ماہی نے مذید کہاکہ وہ اب اپنے میوزک شوزکی طرف بھی دھیان دے رہے ہیں اور جلد اپنے پرستاروں کو ٹی وی چینلز اور میوزک شوزمیں بھی نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 15:29:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :