بھارت ،ْ 20 سالہ ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ،ْ قتل کے الزام میں دوست گرفتار

مزمل سید نے ماڈل مانسی ڈکشٹ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ،ْ پولیس حکام کا دعویٰ

منگل 16 اکتوبر 2018 18:42

بھارت ،ْ 20 سالہ ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ،ْ قتل کے الزام میں دوست گرفتار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بھارت میں 20 سالہ ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ہوئی ہے ،ْماڈل کے قتل کے الزام میں اس کے دوست مزمل سید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت مانسی ڈکشٹ کے نام سے ہوئی ہے ،ْمانسی کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے تھا جو ممبئی ماڈل بننے کیلئے آئی تھی اور شوبز کی دنیا میں قدم جمانے کی کوشش کررہی تھی۔

بنگور نگر پولیس کے مطابق ملزم مزمل سید اور مانسی کی ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں گزشتہ روز دوپہر میں ممبئی کے علاقے اندھیری میں مزمل کے اپارٹمنٹ میں ملے تھے ،ْبعد ازاں مزمل اور مانسی میں کسی بات پر بحث ہوئی اور مزمل نے کسی وزنی چیز سے مانسی پر وار کیا اور پھر اس کا گلا دبا کر اسے مارڈالا ،ْاس کے بعد مزمل سید نے مانسی کی لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور ایک ٹیکسی میں سوٹ کیس کو ملاڈ ریلوے اسٹیشن لے گیا اور لاش پھینک کر وہاں سے فرارہوگیا ،ْ یہ ساری کارروائی رات 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کو اس کارروائی کا ٹیکسی ڈرائیور کے ذریعے پتہ چلا تھا جسے مزمل سید نے بلایا تھا، ٹیکسی ڈرائیور نے سید کو بیگ پھینک کر رکشے میں واپس جاتے ہوئے دیکھا تھاجس کے بعد اس نے پولیس کو فون کیا اور اس ساری کارروائی کے متعلق بتایا، پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور سوٹ کیس سے ماڈل کی لاش برآمد کرلی۔بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے مزمل کو گرفتار کرلیا ،ْڈپٹی کمشنر آف پولیس سنگرامسن کا کہنا ہے کہ ہم نے کیس کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، ملزم سید کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزمل سید نے ماڈل مانسی ڈکشٹ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ،ْماڈل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے آٹوپسی روانہ کردی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 18:42:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :