رتیش دیش مکھ اور سدھارتھ ملہوترا 4 سال بعد فلم میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:49

رتیش دیش مکھ اور سدھارتھ ملہوترا 4 سال بعد فلم میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ اور سدھارتھ ملہوترا 4 سال بعد فلم ساز میلاپ زویری کی نئی فلم میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ اور سدھارتھ ملہوترا اس سے قبل 2014ء میں بنائی گئی ایکشن فکشن فلم ’’اک ولن‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور دونوں اداکار نئی فلم میں ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کے پوسٹر کے لئے دونوں نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:49:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :