فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا پہلا گانا ’’وشملے‘‘ ریلیز

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:49

فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا پہلا گانا ’’وشملے‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا پہلا گانا ’’وشملے‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وجے کرشنا اچاریا کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا گانا ’’وشملے‘‘ اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن پر فلمایا گیا ہے جسے گلوکار سکھ ویندر سنگھ اور وشال دادلانی نے گایا، کمپوز اجے اتول اور بول امیتابھ بھٹچاریا نے لکھے ہیں جبکہ گانے کی کوریوگرافی پرابھودیوا نے دی ہے۔ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی شامل ہیں۔ فلم 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:49:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :