اجے دیوگن کی فلم ’’تاناجی‘‘ میں منفی کردار کی تیاری کے لئے فلم ’’ہنٹر‘‘ مددگار ثابت ہوئی، سیف علی خان

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:49

اجے دیوگن کی فلم ’’تاناجی‘‘ میں منفی کردار کی تیاری کے لئے فلم ’’ہنٹر‘‘ مددگار ثابت ہوئی، سیف علی خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ اجے دیوگن کی فلم ’’تاناجی‘‘ میں منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گی جس کے کردار کی تیاری کے لئے فلم ’’ہنٹر‘‘ مدد گار ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے فلم ’’تاناجی: دا ان سنگ واریئر‘‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ہدایتکار نودیپ سنگھ کی فلم ’’ہنٹر‘‘ کے کردار کے لئے بہت سخت جسمانی ورزش سے گزرنا پڑا یہی وجہ ہے کہ میں ابھی بھی روبصحت ہوں اور یہ فلم ہدایت کار اوم رائوٹ کی فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر‘‘ کے کردار کے لئے مددگار ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر‘‘ کے ایکشن مناظر کے لئے کئی کلو کے میک اپ کے ساتھ گھڑ سواری اور تلوار سے لڑنے میں بھی مہارت حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:49:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :