جنسی ہراساں سے بچنے کیلئے کم عمری میں شادی کی‘اداکارہ نکولوکڈمین

شادی کے باعث دیگرمرد حضرات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے سے محفوظ رہی

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:59

جنسی ہراساں سے بچنے کیلئے کم عمری میں شادی کی‘اداکارہ نکولوکڈمین
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ان دنوں اگرچہ ہولی وڈ اور بولی وڈ میں ’می ٹو‘ مہم کے تحت اداکارائیں اپنے ساتھ ہونے والے نازیبا رویوں پر بات کرتی نظر ا?تی ہیں۔تاہم ہولی وڈ کی معروف اداکارہ نکولو کڈمین نے ‘می ٹو’مہم کے ذریعے اپنی منفرد کہانی بتا کر سب کو حیران کیا ہے۔متعدد بلاک بسٹر فلموں،ڈراموں اور ڈاکیومینٹریز میں کام کرنے والی 51 سالہ ا?سٹریلین نڑاد ہولی وڈ اداکارہ نکولو کڈمین نے اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے ا?غاز میں انہوں نے اس لیے شادی کی،کیوں کہ وہ جنسی طور پر ہراساں نہیں ہونا چاہتی تھیں۔

نکولو کڈمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کیریئر کے ا?غاز میں اور محض 21 سال کی عمر میں اداکار ٹام کروز سے اس لیے شادی کی، کیوں کہ نازیبا رویوں سے بچنا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہوں نے ٹام کروز سے اس لیے شادی کی، کیوں کہ وہ انڈسٹری میں ایک معروف اداکار کے ساتھ تعلقات قائم کرکے نام اور دولت کمانا چاہتی تھی۔نکولو کڈمین نے واضح کیا کہ کم عمری اور کیریئر کے ا?غاز میں ہی ٹام کروز سے شادی کرنے کی وجہ سے ہی وہ دیگر مرد حضرات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے سے محفوظ رہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے محبت اور اپنے تحفظ کی خاطر کم عمری میں شادی کی اور بعد میں جب ان کی شادی کو کافی عرصہ گزرا تو انہیں احساس ہوا کہ شادی خاتون کے تحفظ کی ضامن ہے۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :