اکشے کمار کی فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ کی جھلک انٹرنیٹ پر وائرل

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:35

اکشے کمار کی فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ کی جھلک انٹرنیٹ پر وائرل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈاداکار اکشے کمار کی فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ کی جھلک انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ کی جھلک انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

تصویر میں اکشے کمار گنجے اور ہلکی مونچھوں کے ساتھ دکھائی رہے ہیں ۔ اکشے کمار نے ساجد پر ہراسانی کے الزام کے باعث عکس بندی روک دی تھی جو اب دوبارہ شروع کر دی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، ریتش دیشمکھ، بوبی دیول، پوجا ہیج، کریتی کھربنڈا،کریتی سینن، چنکی پانڈے، انیک کپور،بومن ایرانی ،جونی لیور اور دیگر شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 25اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 12:35:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :