کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کریں گی

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:35

کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میںبننے والی فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ میںکترینہ کیف پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کریں گی، جبکہ ان کے ہمراہ ورون دھون بھارتی ڈانسر کا کردار ادا کریں گے، فلم کی عکس بندی جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ فلم کی کاسٹ میں پرابھودیوا، دھرمیش یلندے،راگھیوجویال اور پونت پاٹھک شامل ہیں، فلم آئندہ سال 8نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 12:35:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :