ْپاکستانی موسیقی چھوڑ کر ٹی وی چینلز پر بھارتی گانوں کو پرموٹ کرنا شرمناک عمل ہے‘اسلم شیخ

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:41

ْپاکستانی موسیقی چھوڑ کر ٹی وی چینلز پر بھارتی گانوں کو پرموٹ کرنا شرمناک عمل ہے‘اسلم شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی موسیقی کو چھوڑ کر ٹی وی چینلز پر بھارتی گانوں کو پرموٹ کرنا شرمناک عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایک طرف تو ہم محب وطن ہونے کے دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری جانب اپنی موسیقی چھوڑ کر مختلف نجی ٹی وی چینلز کے شوز میں بھارتی گانے پیش کر کے انکی ثقافت کو پرموٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی موسیقی پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں مگر حیران کن طور پر ہمارے چند نا اندیش لوگ غیر ارادی طور پر بھارتی گانوں کو پرموٹ کرنے میں مصروف ہیں جس کی میںپرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک فنکار ہوں اور فن سے محبت کرنے والا انسان بھی ہوں ۔ مگر سب سے پہلے میں ایک پاکستانی ہوں اور مجھے اپنے ہی ملک کی نمائندگی کرنی ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 13:41:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :