اسٹیج کی اداکارہ پائل خان فوڈ پوائزنگ کا شکار

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:41

اسٹیج کی اداکارہ پائل خان فوڈ پوائزنگ کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) اسٹیج کی اداکارہ پائل خان فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان ان دنوں چشتیاں کے تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب انہوں نے مقامی ہوٹل سے کھانا منگوا کر کھایا جس کے بعد انکی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوڈ پوائزنگ کی شکایت بتائی۔ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 13:41:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :